کابینہ میں بحث کے بعد بھارت سے تجارت اور دیگر معاملات پر فیصلہ کیا جائیگا،شیریں مزاری

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں بھارت سے تجارت سمیت ای سی سی فیصلوں پر بحث ہوگی، کابینہ میں بحث کے بعد بھارت سے تجارت اور دیگر معاملات پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تمام فیصلوں کی منظوری دیتی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہی فیصلوں کو

پاکستان کے بڑے شہر میں کورونا ماسک نہ پہننے پر 19 ہزار شہریوں کے چالان کر دیئے گئےلاہور (پی این آئی) پاکستان کے اہم شہر لاہور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ماسک پہننے کی پابندی نہ کرنے پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 11 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 177 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔گاڑی میں دو یا زیادہ افراد کے سوار ہونے کی صورت میں ماسک پہننا لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والے اکیلے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔۔۔۔۔ حکومت کی منظوری کا درجہ ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close