کوالٹی مشکوک؟ کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی نے ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائر کر دیں

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی فارما سوٹیکل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین میں خرابی کے باعث ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ ’معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث کورونا وائراس کی ویکسین ضائع کر دی گئی ہے۔ اعلان کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالتی مور میں واقع ایک پلانٹ میں تیار کی جانے والی کورونا وائرس ویکسین کی کھیپ میں

خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے مطابق ویکسین معیار پر پورا نہیں اترتی۔ ویکسین کا یہ پلانٹ امریکی دواساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولیوشنز کے زیر انتظام ہے۔۔۔۔پاکستان کے بڑے شہر میں کورونا ماسک نہ پہننے پر 19 ہزار شہریوں کے چالان کر دیئے گئےلاہور (پی این آئی) پاکستان کے اہم شہر لاہور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ماسک پہننے کی پابندی نہ کرنے پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 11 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 177 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔گاڑی میں دو یا زیادہ افراد کے سوار ہونے کی صورت میں ماسک پہننا لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والے اکیلے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں