نام طلب کر لیے،اسپیکر قومی اسمبلی کا یوسف رضا گیلانی سے رابطہ

اسلام آباد(آئی این پی)سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیاگیا ،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کی تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ

ذمہ داری ہے،ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے ، انتخابی اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہیں، ایوان کو ہمیشہ اسمبلی قواعد اور ضوابط کے عین مطابق چلایا ، حزب اختلاف جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیں تاکہ اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے، مفاد عامہ کے لیے قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق بدھ کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کی تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہیں، ایوان کو ہمیشہ اسمبلی قواعد اور ضوابط کے عین مطابق چلایا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیں تاکہ اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے، مفاد عامہ کے لیے قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کردار ادا کرنا ہو گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کے لیے تعاون کیا جائے گا اور اس ضمن میں چیئرمین

بلاول بھٹو زرداری نے سید نوید قمر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی،انتخابی اصلاحات عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close