گڑھی خدا بخش 4 اپریل، ذوالفقار علی بھٹوشہید کی برسی کی مرکزی تقر یب منسوخ، دن کیسے منائیں؟ بلاول نے ہدایات جاری کر دیں

پشاور( آ ئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے صوبائی صدرہمایوں خان اور سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالدکوخصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ کوروناکے پیش نظرذوالفقارعلی بھٹوشہیدکی مرکزی برسی تقریب کی منسوخی کے بعد ضلعی ،ڈویژن وٹائون کی سطح

پر تقریبات کاانعقادکرکے بھٹوکاپیغام عوام تک پہنچائیں تاکہ ان تقاریب میں ایس اوپیز کاخیال رکھتے ہوئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااہتمام کیاجائے ۔پارٹی قائدکے احکامات کی روشنی میں پیپلزپارٹی صوبائی قائدین ہمایون خان اور روبینہ خالد نے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستانی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اپنے اجداد کی میراث کو جاری رکھیں گے اور ہر قیمت پر اپنی عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ شہید بھٹو کے پیغام میں یقین رکھنے والے تمام لوگ اور پیپلز پارٹی کسی بھی بحران میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے لہٰذا کورونا وائرس بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے شہید بھٹو کے ویژن کی پیروی کرنی ہوگی۔۔۔۔۔عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم عمران خان کا اعلاناسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا، انہوں نے ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزوں پر نگاہ رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت بنی گالامیں منعقدہ میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں دی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ملک کی پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سٹہ بازوں، قبضہ گروپوں اور شوگرمافیا نے غریب عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑوں گا،سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈز فراہم کرد یئے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں واضح طور پر ہدایت دی کہ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحرو افطارکا انتظام کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close