حمزہ شہباز کی ضمانت سے نواز شریف اور مریم نواز ناخوش، وکیلوں کو جھاڑ پلا دی، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت سے نواز شریف اور مریم نواز ناخوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ

میرے پاس بڑے باوثوق ذرائع سے یہ بات آئی ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کروانے پر نواز شریف نے ضمانت کروانے والے وکیلوں کو جھاڑ پلا دی۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف نے حمزہ شہباز کی ضمانت کروانے والے وکیلوں سے استفسار کیا کہ تم اُن سے میری اجازت کے بغیر حمزہ کی ضمانت کیوں کروائی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ جو باتیں کی جاتی ہیں کہ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں، یہ تمام باتیں آج میں نے غلط ثابت کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں کہ حمزہ شہباز کی ضمانت آخر کیوں اور کیسے ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور چند اور گروپس ایسے ہیں جو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سینٹ انتخابات میں حکومت کے وہ اراکین سینیٹرز جنہوں نے حکومت کے خلاف کھڑے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا، وہ لوگ بھی پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بہت جلد تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ عثماد بزدار کے خلاف بھی مہم چل پڑی ہے اور آج کے بعد کسی کو یہ مغالطہ نہیں رہنا چاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجا ب کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آنے والی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close