اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا، انہوں نے ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزوں پر نگاہ رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت بنی گالامیں منعقدہ میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں دی۔ اجلاس میں
ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ملک کی پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے، سٹہ بازوں، قبضہ گروپوں اور شوگرمافیا نے غریب عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی،عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑوں گا،سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈز فراہم کرد یئے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں واضح طور پر ہدایت دی کہ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحرو افطارکا انتظام کیا جائے۔ سندھ میں 15دن کیلئے مکمل لاک ڈائون لگانے کی تجویز، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر فیصلہ سنا دیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی 15 دن کی لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ صوبہ میں عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ
وزیراعلیٰ سندھ نے آج صوبہ بھر میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس وجہ سے صوبہ کے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔اس ضمن میں سندھ حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عملدآمد کی نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک ہے ، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں جب کہ ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی ، اب تک ہم ویکسین لگا سکے اور نہ ہی منگوا سکے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 4 ہزار757نئے کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء سے اموات کی
مجموعی تعداد 14 ہزار434 تک پہنچ چکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار957 ہو گئی ہے اور اس وقت ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار397 ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار365 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار497 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار342 ، صوبہ بلوچستان میں 207 ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 568 ، گلگت بلتستان میں 103، اور آزاد کشمیر میں 352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں