آگئی وہ خبر جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 2800 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 2900 کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1685 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب

2800 روپے اور2401روپے کی کمی واقع ہوٸی۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102900روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88220روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40گھٹ کر 1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34روپے 30پیسے گھٹ کر 1131.68روپے ہوگٸی۔ڈالر152 روپے پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی اسلام آباد(پی این آئی)امریکی ڈالر مزید سستا، دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔انٹربینک میں ڈالر84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی 152 روپے25 پیسے پرٹریڈ جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کمی بھی دیکھنے میں آئی۔دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 471 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 45, 087.12پوائنٹس پر پہنچ گیا، دوسری جانب چیئرمین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کا سستا ہو جانا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا۔ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے موخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا۔ آئندہ دو ماہ کے اندر روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 145 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں