اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے حال ہی میں سینیٹر بننے والے رہنما شبلی فراز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا
کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے سیاسی خلل تھا جو ختم ہو گیا ہے، اب ڈلیوری، ڈویلپمنٹ اور مہنگائی کم کرنے پر فوکس ہو گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آئے، اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرے، ٹرمپ اور پیوٹن بھی انتخابات کے نتائج نہیں مان رہے، بالاآخر آپ کو اسمبلی میں ہی آنا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں،ٹیکنوکریٹ کی بجائے منتخب رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں،دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بنی گالہ میںوفاقی وزراء سے طویل گفتگو کی جس میں توانائی، آبی وسائل، اطلاعات اور فوڈ سکیورٹی کی وزراتوں پر وزیروں سے مشورے لئے۔دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابقشبلی فراز کو توانائی سیکٹر میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیاگیا، فواد چوہدری کو اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہاسدعمر کو بھی اضافی ذمہ داری دی جائے گی ، وزارت ہوا بازی کا قلمندان بھی تبدیل کیا جائے گا ۔جمعرات کے روز نئے چہرے وفاقی کابینہ اجلاس میں بیٹھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں