ملک بھر میں مکمل لاک ڈائون؟ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ کوورنا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ،ہم لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ،کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے ،انکاکہناتھا کہ انتظامی مشینری ایس او پیز پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے ،ایس او پیز پر

عملدرآمد کرایاجائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی سی کااجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،وزیراعظم نے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔این سی سی نے ماسک کے استعمال کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم کو این سی سی کے اجلاس میں ویکسین کی خریداری پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ اہم صوبے کے وزیر اعلیٰ نے دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کر دی اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک وباءہے، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی، ہم ویکسین لگا سکے اور نا ہی منگوا سکے۔انہوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، کم از کم دو ہفتے کے لیے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کریں، ملک میں کورونا کی وباء کا زور توڑنے کے لیےوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں