سپریم کورٹ نے خبردار کر دیا، پوری نوجوان نسل کو تباہ نہ کریں، بچوں کی زندگی کے ساتھ نصاب کو لیکر نہ کھیلیں

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم نیشنل سروسز کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سیکرٹری تعلیم ایک ماہ میں نصاب کا مسئلہ حل کریں۔ سپریم کورٹ میں ملک میں یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدالت کی وزارت تعلیم حکام کی سرزنش بھی کی۔ عدالت

نے کہا وزارت تعلیم کی ایک نصاب سے متعلق رپورٹ اطمینان بخش نہیں۔ ایک نصاب کے معاملہ کو طول دیا جا رہا ہے۔ ایک نصاب کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ایک نصاب کے معاملہ پر وزارت تعلیم کام مکمل کرے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو بھی طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وزارت تعلیم سے ایک نصاب کا کام ساری زندگی نہیں ہوگا۔ ہمارے دور میں نصاب کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ پاکستان کو بنے 73 سال ہوگئے، ابھی تک ہم نصاب کا معاملہ حل نہیں کر سکے۔ 1960 کا نصاب نکال کے نوجوانوں کو پڑھا دیں، اس میں بہترین مذہبی ہم آہنگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری نوجوان نسل کو تباہ نہ کریں، بچوں کی زندگی کے ساتھ نصاب کو لیکر نہ کھیلیں۔ انہوں نے کہا ایک نصاب بنانا وزارت تعلیم کے بس کی بات نہیں، سیکرٹری تعلیم سے نصاب کے معاملہ پر کچھ ہوتا ہے تو ٹھیک ورنہ فارغ کر دیں گے۔ چئیرمین اقلیتی کمیشن شعیب سڈل نے عدالت کو بتایا کہ لازمی مضمون اردو اور انگلش میں مذہبی مواد شامل کر دیا گیا ہے۔ لازمی مضامین میں مذہبی مواد کو نکالنا ہے۔ عدالت نے وزارت تعلیم نیشنل سروسز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔۔۔۔۔ فواد چوہدری کو کونسی دو وزارتیں دی جائیں گی؟ وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے ایک اور اہم خبر

آگئی اسلام آباد (پی این آئی)فواد چوہدری کو کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، وہیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اطلاعات کی اضافی وزارت دی جائے گی۔جبکہ وزارت خزانہ حاصل کرنے والے حماد اظہر بھی وزارت صنعت و پیداوار بھی سنبھالیں گے۔ جبکہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی گئی۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اب نئی معاشی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی، جبکہ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے علم نہیں۔ شبلی فراز نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کا کل دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، امید ہے ان کی رپورٹ منفی آئے گی۔ کرونا کو شکست دینے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان جمعرات کے روز شیڈول وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے

کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر ملک کے نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو بھی اہم وزارتیں سونپی جائیں گی۔ دونوں رہنماوں کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے، ان کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کو الگ کر کے 2 نئی وزارتیں قائم کی جائیں گی۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close