نیویارک ( آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کی طرف سے قرضوں کی پائیدار طور پر ادائیگی یقینی بنانے کے لئے ضروری اور لازمی ہے کہ عالمی سطح پر قرضوں کے ڈھانچے پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے اور اس ضمن میں پبلک گلوبل ریٹنگ
ایجنسی کے قیام سمیت کئی دیگر تجاویز بھی دی گئی ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی سطح پر قرضوں کے ڈھانچے اور دیوالیہ پن کے حوالہ سے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے افریقہ کے لئے اقتصادی کمیشن کی پائیدار بنیادوں پر ادارہ کے قیام کی تجویز بہت اہم اقدام ہے جس سے ترقی پذیر ممالک کی مارکیٹ سرمایہ تک رسائی میں وسعت پیدا ہوگی۔منیر اکرم نے کہا کہ اس وقت عمومی اتفاق رائے ہے کہ کووڈ 19 کے بحران سے نکلنا پائیدار ترقی کے مادل کیلئے تبدیلی لانے کا موقع ہے اور اس تبدیلی کیلئے ترقی پذیر ممالک کو ا?ب وہوا کی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے سالانہ 100 ارب ڈالر دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم سب کیلئے بہت تشویش ناک ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے گزشتہ سال 178 ارب ڈالر ترقی یافتہ ممالک میں گئے اور مجھے امید ہے کہ اس ورچوئل اجلاس میں ترقی پذیر ممالک سے ترقی یافتہ ممالک میں وسائل کی منتقلی روکنے اور یہ وسائل دوبارہ واپس ترقی پذیر ممالک کے حوالے کرنے پر غور وخوض کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اقتصادی و سماجی کونسل کے ترقی کیلئے فنانسنگ فورم کا اعلیٰ سطحی اجلاس اپریل میں منعقد ہوگا جبکہ عالمی اقتصادی کونسل کا اجلاس 16 اپریل کو ہوگا جس میں کووڈ ویکسین کی عالمی سطح پر مساوی بنیادوں پر دستیابی اور تقسیم پر
بھی زور دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدر اور پاکستانی سفیر منیر اکرم نے ا?ئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کی طر ف سے جون تک 650 ارب ڈالر نئے ایس ڈی ا?ر کیلئے مختص کرنے کی تجویز پیش کرنے کے عندیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجہ میں ای ایم ایف کے پاس ترقی پذیر ممالک کی امداد کیلئے خاطر خواہ فنڈز دستیاب ہو جائیں گے۔۔۔۔۔ ۔شیخ رشید نے کن لوگوں کو گھر دینے کا اعلان کر دیا؟اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا ، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریسکیو سروس 1122 کیلئے 25گاڑیاں
فراہم کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ٹرائل بیسس پر ری چالان شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں 24مقامات پر ٹوراسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ میڈیا سٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے پولیس کیلئے کورونا ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہے،لہٰذا ان کیلئے پہلے کورونا ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے
کہا کہ پی ڈی ایم خود ہینڈل ہو گئی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں