سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرنے پر سیاسی جماعتوں پر سیاست چمکانے کا الزام لگا دیا گیا

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں سرکاری ملازمین کے احتجاج کی آڑ میں اپنی سیاست چمکارہے ہیں سرکاری ملازمین کو چاہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے آلہ کار نہ بنے سرکاری ملازمین کا جواحتجاج ہورہا ہے ایسا

لگ رہا ہے کہ یہ سرکاری ملازمین کا نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کااحتجاج ہے کیونکہ سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے سٹیج سے جو تقریریں ہورہی ہیں اس صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یہ سرکاری ملازمین کا نہیں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی دھرنا ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں سرکاری ملازمین جواحتجاج کرر ہے ہیں یقینا ان کا حق بنتا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاہم ہمارا صوبہ بھی مالی بحران کا شکار ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پوری طورپراور بہ یک وقت 25 فیصد اضافہ بہت بڑی رقم بنتا ہے بلوچستان کے خزانے پر بہت بڑا بوجھ بنے گا سرکاری ملازمین ہمارے ملک اور صوبے کے لوگ ہے حکومت کو انکے مسائل و مشکلات کا احساس ہے ،سرکاری ملازمین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرلیا ہے صوبائی حکومت تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں وفاق کے علاوہ ابتک تو کسی بھی صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کااضافہ نہیں کیا ہے اگر دیگر صوبوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںاضافہ کیا گیا تو بلوچستان حکومت بھی لازمی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافہ کریگی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک مہربان وزیراعلیٰ ہے جنہیں صوبے کے سرکاری ملازمین کے مسائل

و مشکلات سے باخبر ہے دھرنے پر بیٹھے سرکاری ملازمین صوبے کے صورتحال پر رحم کرکے احتجاج ختم کرکے اپنے ڈیوٹی پر چلے جائے کیونکہ سرکاری ملازمین کی احتجاج سے صوبے کے تمام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سول سیکرٹریٹ سمیت سرکاری اداروں میں سرکاری ملازمین کی احتجاج کی وجہ سے سرکاری امور میںچلانے میں مشکلات ہے سرکاری ملازمین اپوزیشن کے باتوں میں نہ آئے کیونکہ صوبے کے تباہی ،بربادی کے ذمہ دار یہی لوگ ہے اور اپوزیشن کبھی بھی صوبے کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے ہے اور صوبے کو اس نج پر پہنچانے والے بھی یہی اپوزیشن کے لوگ ہے سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے سٹیج پر کھڑے ہوکر بڑے بڑے باتیں کرتے ہے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے کی موجودہ اپوزیشن جماعتوں کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہیں کہ وہ صوبے کی پرامن حالات کو خراب کرکے اپنی سیاسی شوبازی کرے سرکاری ملازمین کی سٹیج پر بڑے بڑے باتیں اور دعویں کرنے والے بچارے بیروزگار ہے انکا کوئی کام ہی نہیں اس لئے وہ اسلئے انکی کوشش ہے کہ کئی بھی کوئی معمولی سا احتجاج ہو وہ انہیں ہوا دے رہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سرکاری ملازمین جو احتجاج کررہے ہیں وہ ہمارے محترم

ہے جس اساتذہ سمیت صوبے کے ہنرمند افراد شامل ہے جوکہ حکومت کے دست بازوں ہے انہوں نے کہاکہ کیونکہ بجٹ بنانے کا وقت ہے سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم سرکاری ادارے بند ہے سرکاری ملازمین اپنا احتجاج ختم کرے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان اور صوبائی حکومت انکے جائزہ مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں اور صوبائی حکومت اور سرکاری ملازمین کی مذکراتی کمیٹی کے درمیان مذکرات کا سلسلہ جاری رہے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سرکاری ملازمین سے اپیل کرتے ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرے کیونکہ اس وقت پورے ملک میں کرونا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ملک کے دیگر صوبوں میں کرونا کی وباء سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ہے اور خدشہ ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں کرونا جوکہ ابتک کنٹرول میں سرکاری ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبے میں بھی کرونا کی کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close