پاکستان کیساتھ تعلقات خراب کرکے ہم نے غلطی کر دی، سعودی ولی عہد کی عقل ٹھکانے آگئی، پاکستانیوں کیلئے خصوصی رعایتوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے خصوصی رعایتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام

سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کو پاکستان کیساتھ تعلقات کے حوالے سے کی گئی غلطیوں کا احساس ہوگیا ہے۔سینئر صحافی کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے خصوصی رعایتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب طویل عرصے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ روز مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔پیر کے روز وزیراعظم کا خط موصول ہونے کے بعد سعودی ولی عہد نے محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عمران خان سے ان کی خیریت دریافت کی۔رابطے کے دوران سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی خصوصی دعوت دی گئی جو عمران خان کی جانب سے قبول کر لی گئی۔ اس رابطے کے دوران سعودی ولی عہد نے پاکستان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ دونوں رہنماوں نے عہد کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پر مل کر کام کرینگے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھ کر ان کے والد سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے سعودی حکومت صحت کی جانب سے مملکت میں دس عرب اور خطے میں پچاس ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔2014 سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے۔2023 تک دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں بھی پیدا ہوگئی۔2030 تک 60 فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ۔سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کی جانب سے ’گرین سعودی عرب ‘ اور ’گرین مڈل ایسٹ‘ کا منصوبہ شروع کرنے کا جان کر خوشی ہوئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ کہ پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے والا پہلا ملک بن چکا ہے، پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے والا اور 10 سال پہلے ہی اہداف حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی ادارے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤ کے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close