اسلام آباد (پی این آئی) تبلیغی جماعت نے کورونا کے باعث سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ اجتماع ملتوی کردیا ہے، تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا
کیسز کی تعداد اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔تاہم تبلیغی جماعت کا کورونا کیسز کے باعث اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تبلیغی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا ہے۔ میں تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں۔واضح رہے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی جہاں اب تک 6 ہزار319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار495 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار319، صوبہ بلوچستان میں 207 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 563، جب کہ گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد عالمی وباء سے انتقال کرچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 44 ، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار158، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار694، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں 5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ، منگل سے پچاس سال سے زائد افراد رجسٹریشن کرا سکیں گے،پچاس سال سے زائد افراد رجسٹریشن کے لئے 1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے،این سی او سی نے پچاس سال سے زائد تمام افراد کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں