اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عہد جوانی میں دیگر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دائرے کے اندر ایک بچہ موجود ہے جو کہ حماد اظہر ہیں، جی ہاں وزیر خزانہ حماد اظہر بچپن میں بھی عمران خان کے فین اور سپورٹر تھے،اس تصویر کے ساتھ تحریک انصاف سوشل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب عمران خان نے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں وہ ابھی نوجوان ہیں مگر جب وہ ووٹ دینے کے قابل ہوں گے تو عمران خان جیتیں گے۔اب نہ صرف حماد اظہر بلکہ ان جیسے کئی اور لوگ ہیں جو عمران خان کو اپنے بچپن میں ہی ہیرو مانتے تھے اور تب سے ان کی جدوجہد کا حصہ بننے کی لگن لیے ان کے ساتھ ہیں،واضح رہے کہ حماداظہر سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں اور وہ آج سے 10 سال قبل 2011 میں تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے، حماداظہر نے قانون دان ہونے کے ساتھ معیشت پر بھی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ حماداظہر نے 2013 کے الیکشن میں حصہ لیا لیکن 70 ہزار سے زائد ووٹ لینے کے باوجود ہارگئے۔الیکشن 2018 میں حماداظہر لاہور سے مہراشتیاق کو شکست دیکر ایم این اے بنے، حماداظہر مشیر خزانہ سے وزیراقتصادی امور، وزیرصنعت اور اب وزیرخزانہ کے عہدے پر براجمان ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں