اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں رواں سال تیسری بار اضافہ کردیا

کراچی(پی این آئی)شہریوں کیلئے کم قیمت سواری موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہنڈا نے اپنے موٹر سائیکلز کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے 1600 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کمپنی اپنے موٹرسائیکلزکی قیمتوں میں 1ہزار روپے سے1600روپے تا اضافہ کردیاہے۔حالانکہ گزشتہ 7 ماہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے اور درآمدی لاگت بھی کم آرہی ہے۔موٹر سائیکل ڈیلرزکے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ڈیلرزنے بتایاکہ ہنڈا نے کوئی وجہ بتائے بغیر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ سی ڈی 70 کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ کیا گیاہے، جس کے بعدہنڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 82 ہزار 900 روپے مقرر کردی گئی جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 1600روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی۔واضح رہے کہ رواں برس ہنڈا نے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 موٹر سائیکلز فروخت کیں جبکہ گزشتہ برس 7 لاکھ 194 یونٹس بیچے تھے۔ گزشتہ برس اگست سے لے کر اب تک 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 8 سے 9ہزار روپے اضافہ نوٹ کیا گیاہے۔اسی عرصے کے دوران 150-125 سی سی موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا۔ کار کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 2 سے 7 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔ سوزوکی ویگن آر کی قیمت 16 لاکھ 40ہزار تک پہنچ گئی۔قبل ازیں سوزوکی ویگن آر 16 لاکھ 5 ہزار روپے میں فروخت ہورہی تھی جبکہ کلٹس کی قیمت 17 لاکھ 45 ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 80 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ درآمدی قیمت میں کمی کے باوجود اسمبلر کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں