وزیراعظم نے ندیم بابرکو معاون خصوصی برائے پٹرولیم سے ہٹاتے ہوئے یہ عہدہ اب کس شخصیت کو دیدیا ؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد،لاہور( پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے۔ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔4 روز قبل ندیم بابر نے معاون خصوصی پیٹرولیم کا عہدہ چھوڑا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقرر کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ کابینہ ڈو یژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں اورکابینہ ڈو یژن نے حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو گزشتہ روزحکومت کی جانب سے اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کوہٹانے سے ذاتی طورپربہت خوشی ہوئی ہے،وزیراعظم کہتے تھے میری کابینہ15 افراد پر مشتمل اور بہترین ہوگی، وزیراعظم نے اب تک3 تو وزیرخزانہ تبدیل کیے ہیں، وزارت اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کوآزمایاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ندیم بابرکاایشوجب اٹھایاگیا تو اس وقت اسدعمرنے کہاتھاہم ہیں نا۔مجھے حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طو رپر بہت خوشی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں