چینی کمپنی کو شراب بنانے کا اجازت نامہ۔وزیر مملکت علی محمد خان مخالفت میں ڈٹ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) چینی کمپنی کو شراب بنانے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سےوزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں شراب بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی پروگرام میں چینی کمپنی کو شراب کے لائسنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ کسی بھی مدنی ریاست کے طرز پر بنے ہوئے ملک میں شراب کی فیکٹری کی نہ کوئی گنجائش اور نہ ہی کوئی اس کو سپورٹ کرسکتا ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ میں اس کی سخت مخالفت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی کسی حالت میں ایک اسلامی ملک میں کسی شراب خانے یا شراب بنانے کی کسی فیکٹری کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے وزیر علی محمد خان کا کہنا تھاکہ کابینہ نے کوئی منظوری نہیں دی، نہ ہی یہ ہونی چاہیے۔۔۔۔عید کے بعد عثمان بزدار حکومت کو فارغ کرنے کا دعویٰلاہور (پی این آئی) پی ڈی ایم کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے عید کے بعد عثمان بزدار حکومت کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے وہئےپنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی لانے کا دعویٰ کردیا۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کےپارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عیدپرپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کاتحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ایم پی ایز رابطے میں ہیں۔انہوں نےدعویٰ کیا کہ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطاء تارڑ نےپیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتےہوئےکہا ہےکہ حسن مرتضیٰ نے جو پیش کش کی ہے اس کا طریقہ بھی وضع کردیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close