وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی رخصتی کا سبب کیا بنا؟ مہنگائی یا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ؟

اسلام آباد(آئی این پی) عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئیں، مہنگائی میں اضافہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی رخصتی کا سبب بنا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں قرار دیا تھا کہ منتخب نمائندے ہی کابینہ کمیٹی کی سربراہی کرسکتے ہیں،

دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں قرار دیا تھا کہ منتخب نمائندے ہی کابینہ کمیٹی کی سربراہی کرسکتے ہیں اور عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا تھا کہ منتخب نمائندے ہی کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرسکتے ہیں،اس عدالتی فیصلے کے بعد حفیظ شیخ کو مشیرخزانہ سے وزیر خزانہ بنایا گیا اور انہوں نے 10دسمبر کو وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم آئین کے تحت حفیظ شیخ کو 6 ماہ کے اندر قومی اسمبلی یا سینیٹ سے منتخب ہونا تھا،حفیظ شیخ کی6ماہ کی مدت 9جون کو بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہونی ہے اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی سے شکست کے بعد ان کا زیادہ دیر تک عہدے پر رہنا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ ان کو وزارت سے ہتائے جانے کی دسوری اہم وجہ مہنگائی میں اضافے کو روکنے میں ناکامی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی لیے حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات اور بجٹ کی تیاری کے حوالے سے وزارت خزانہ کا اہم کردار ہے اس لیے وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات اور بجٹ کے لیے منتخب نمائندے کو قلم دان دینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی جانب سے دو مرتبہ بجٹ پیش

کرنے کے پیش نظر انہیں وزیرخزانہ بنایا جارہا ہے۔۔۔۔ صدرِ مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی،سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور متعدد وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گورنر سندھ عمران اساعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عمران اسماعیل نے پرویز خٹک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ

بھی مثبت آچکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی اس وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 26 اضلاع کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔ یہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں