آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے لیےانٹرویوز کا شیڈول ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ سے آزاد کشمیر کے عام انتخابات2021 کے لئے پارٹی ٹکٹوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول ملتوی کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے طے شدہ انٹرویوز کو آئندہ نوٹس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔نئے

شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جاری کیے گئے انٹرویوز کے شیڈول میں یکم اور دو اپریل کو میرپور ڈویژن، 3 تا 5 اپریل پونچھ ڈویژن،سات اور آٹھ اپریل کو مظفرآباد ڈویژن ، مہاجرین جموں نواپریل جب کہ دس اپریل کو مہاجرین وادی کشمیر کے انٹرویوز ہونے والے تھے لیکن اب نئے اعلان کے بعد تمام انٹرویوز کے لیے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں خواتین کو اسمبلی کی جنرل نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کئے جائیں، پارٹی قیادت سے مطالبہ اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور اور پیپلزپارٹی ازادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں خواتین امیدواروں کو اسمبلی کی جنرل نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کئے جائیں اور اقتدار میں آ کر خواتین کے لئے مختص مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ اتوار کے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی صدر نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کے زیرصدارت اجلاس میں میں کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر اسمبلی و سابق صدر شعبہ خواتین شازیہ اکبر، صدف شیخ، شگفتہ نورین کاظمی، سردار سدرہ لطیف، ڈاکٹر نسرین تبسم، رقیہ خانم، شبنم صداقت، فائزہ گلفراز، نور صابر، حنا کوثر، افرا شہزادی، فائزہ منظور، ثمینہ رفیق، نبیلہ اکرم،

نوشین کنول، عارفہ ربانی، مسرت شیخ، نائلہ اکرم، شاہدہ ہاشمی، سلامت جہاں، فاطمہ گیلانی، بلقیس رشید، جویریہ عروج، فوزیہ حبیب اور دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں آزاد کشمیر بھر اور مہاجرین نشستوں پر پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ ازادکشمیر میں خواتین ووٹرز کی تعداد پچاس فیصد ہے اور خواتین کی اکثریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے عقیدت و احترام کا رشتہ رکھتی ہیں محترمہ نے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے۔ مالی مدد سے لیکر تعلیم و ہیلتھ تک شعبوں میں اربوں روپے کے فنڈز مہیا کئے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کو معاشی طور پر اٹھانے کے لئے پیپلز پارٹی کا حکومت میں آنا ضروری ہے۔ آئندہ انتخابات پیپلز پارٹی کے ہیں اور ہم انشااللہ اللہ اور عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close