عید پر اِن ہائوس تبدیلی کا تحفہ دیںگے، پیپلزپارٹی کے اعلان نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عید پر قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔پنجاب میں انہیں تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز

شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن اپنے وزیر اعلی کا اعلان کرے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں ،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ پنجاب کا وزیر اعلی نااہل ،ناکام اور نکھٹو ہے جو ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکت۔پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطے کر کے بات کریں گے کہ بطور اکثریتی جماعت آگئے ہیں ان کا وزارت اعلیٰ پر حق بنتا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دیں گے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی نے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھائے گی ، اس سلسلے مین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان جلد رابطہ متعوقع ہے ، جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جگہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل کرنے کی تجویز دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں