اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 دن کے نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ۔ پمز کی کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثر 7 دن کے بچے کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے ، تاہم بچے کی ماں کی حالت بہترہے اور وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں،
ٹیکنوکریٹ کی بجائے منتخب رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنے کے مشورےاسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں،دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بنی گالہ میںوفاقی وزراء سے طویل گفتگو کی جس میں توانائی، آبی وسائل، اطلاعات اور فوڈ سکیورٹی کی وزراتوں پر وزیروں سے مشورے لئے۔دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابقشبلی فراز
کو توانائی سیکٹر میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیاگیا، فواد چوہدری کو اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہاسدعمر کو بھی اضافی ذمہ داری دی جائے گی ، وزارت ہوا بازی کا قلمندان بھی تبدیل کیا جائے گا ۔جمعرات کے روز نئے چہرے وفاقی کابینہ اجلاس میں بیٹھیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں