نیب احتساب نہیں، سیاست کا ادارہ، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب احتساب نہیں، سیاست کا ادارہ ہے، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں، آئسولیشن میں رہنے کے باوجود وزیراعظم نے اجلاس بلایا، عمران خان نے اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی پر گفتگو کی،

نیب مقدمات کی اہمیت کا سب کو علم ہے، نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے، عدالتوں کا احترام ہونا چاہیئے، سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے ، حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر مقف کیا ہے ؟ کوئی نہیں جانتا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے معاملات زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے، عدل کا نظام ایسے رہے گا تو ملک کیسے آگے بڑھے گا عدالتوں کی کارووائی کو میڈیا براہ راست دکھاے تاکہ حقیقت عیاں ہوں ،نیب بتاے کہ وہ ملک کیساتھ کیا کرنا چاہتا ہے، نیب ایک سیاسی ادارہ بن چکاہے، نیب کو اچانک کورونا کیوں یاد آگیا؟ عدالتوں کا احترام ہونا چاہئے احتساب کے ادارے انتقام کا ادارہ بن گیا ہے، جب انصاف نہ ملے تو لوگ مشتعل ہوتے ہیں حیران ہوں کہ وزیراعظم نے کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود مریم نواز سے متعلق اجلاس کیاپاکستان واحد ملک ہے جس نے ایک ٹیکہ بھی نہیں خریدا براڈ شیٹ کمیشن کہہ رہاہے کہ نیب کی فایلیں غائب ہو چکی ہے پوری دنیا پاکستان اور ہندوستان کے معاہدہ سے متعلق باتیں کر رہی ہے، انہوں نے کہا کیا کشمیر کے معاملے پر ہم اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گئے ؟ ہر شخص باتیں کر رہا پے کہ کشمیر کا سودا ہو رہا ہے کشمیر کا فیصلہ بند کمرے پر نہیں ہو سکتا ہے، چینی کی قیمیت 110روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، دنیا کی مہنگی ترین بجلی کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ بجلی کء فی یونٹ قیمت 35روپے ہو جاے گی حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے یہ حکومت کی خام خیالی ہے، عوام یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی پادلیمنٹ مفلوج ہے،احتساب کے ادارے کسی کے کہنے پر چل رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا وزیراعظم کابینہ کو جتنا مرضی تبدیل کر لے ، ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ملک کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے آئی ایم ایف نے جو غلط اعدادو شمار تھے اس کی تحقیقا ت ہونی چاہئے لانگ مارچ سے متعلق جب فیصلہ ہوگا تب مارچ کرینگے جس طرح ملک کو چلایا جا رہا ہے اس سے ملک نہیں چل سکتا لانگ مارچ کوئی عدالتی تاریخ نہیں ہے۔(آچ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close