موسم کے تیور بدلنے لگے ، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ۔جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخوا: کاکول 39، پٹن ، مالم جبہ، کالام 25، سیدو شریف 22، بالا کوٹ 16، دیر (اپر10، لوئر 05)، چترال 07، میرکھانی 03،کشمیر:گڑھی دوپٹہ 22، مظفرآباد(ایئر پورٹ 09، سٹی 08)، راولاکوٹ 02، گلگت بلتستان:استور 14، سکردو 12، گلگت 06، بگروٹ، گوپس 04، چلاس، دروش 03، بونجی 01 اور مری میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:شہد بینظیر آباد46،پڈعیدن، دادو 44، مٹھی، موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close