پاکستان کے اہم ترین شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ آج ہو گا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے اہم ترینج ہو گا شہر لاہور میں کورونا کے زبردست پھیلاؤ کے باعث مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ آج ہو گا، وزیر پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آئے،

لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ آج ہو گا اور اس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمے درج کیے جائیں گے۔اس وقت صوبے میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 فیصد ہے جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 13 فیصد جبکہ ملتان میں یہ شرح 12 فیصد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close