مریم نواز، فضل الرحمان دونوں کورونا نیگیٹو لیکن ۔۔۔۔ دونوں کو بخار کیوں؟

اسلام آباد( آئی این پی )آصف زرداری کی سیاست ، پی ڈی ایم قیادت بخار میں مبتلا ہو گئی ،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت بیک وقت ناساز ہو گئی ،دونوں رہنماوں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے باجود ڈاکٹرز نے انہیں چند دن مکمل آرام کرنے

کا مشورہ دیا ہے ،جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے ،بخار،گلے کا درد اور کھانسی پر مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تاہم دونوں رہنمائوں کی رپورٹس منفی آئی ہیں ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کو کچھ دن سیاسی مصروفیات ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مکمل آرام کرنے کا کہا ہے ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم مخالف اقدامات کے باعث سخت صدمے سے دوچار ہیں۔۔۔۔گھر بنانے کے لیےقرضے کی شرط آسان،
10لاکھ قرضے پر ماہانہ قسط 7 ہزار سے بھی کم،وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی
کراچjی(آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عام طور پر 10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم اسکیم میں قرضے کی قسط 6ہزار سے کچھ ہی زائد ہے،رضا باقر نے کہا وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت محنت کش طبقے کو آسان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے، ملک میں اسٹیٹ بنک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا

کہنا تھا وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تعمیرات اور ہائوسنگ انڈسٹری آگے بڑھے، اس لیے اب آسان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں، ماضی میں ہائوسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی،انھوں نے کہا ہائوسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں