خیبر پختونخوا کے کن بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں خطرناک اضافہ؟ اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی)پشاور میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 28 اور سوات میں 26فیصد ہوگئی،وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے،تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق نوشہرہ میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 19فیصد، بونیر میں 16فیصد، مردان اور مالاکنڈ

میں 12 فیصد جب کہ باجوڑ، چارسدہ اور صوابی میں 11فیصد ہے،صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ پشاور، مردان اور سوات میں اسپتالوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں،دوسری جانب کورونا کیس رپورٹ ہونے پر پشاور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حیات آباد، زریاب کالونی اور سعیدآباد سمیت 9 علاقوں میں لاک ڈائون لگادیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں ضروری اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی اور ان علاقوں میں غیرضروری آمدورفت پر پابندی ہوگی۔۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی

عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close