یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اور چینی غائب، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500 روپے ہو گئی

پشاور(آئی این پی) رمضان سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں اور غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں،ماہِ رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اتوار کونجی ٹی وی کے مطابق

فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 110روپے تک پہنچ گئی ہے،دوسری جانب لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 215روپے لیٹر میں فروخت ہونے والا خوردنی تیل 271 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ بازارکے مقابلے میں چینی ، دالیں اور آٹے کی کم قیمت پر فروخت جاری ہے،ادھر پشاور کے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہے، یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا اور چینی دستیاب نہیں،پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500روپے ہے،لوبیا کی فی کلو قیمت 200روپے اور دال ماش فی کلو 250روپے ہے جب کہ سیلہ چاول 139روپے کلو ، بیسن 160روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر

جرمانے بھی عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close