کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹرز نے اجازت بھی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے

کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ڈاکٹرز نے چنددنوں میں سرکاری مصروفیات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی وبین الاقوامی گائیڈلائنز کو مد نظر رکھ کر دیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و تواناہیں ، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے ،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا ویکسین لگوانے کے دو دن بعد کورونا وائرس کاشکار ہو گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔وزیراعظم کو کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران ماسک استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اِسی طرح انہوں نے قرنطینہ ہونے کے دوران بھی اپنے وزراءسے ملاقات کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے صحت یابی کے لیے دنیا بھر سے عالمی رہنماوں نے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ تاہم اب ڈاکٹرز نے اُن کی صحت یابی کے حوالے سے اچھی خبر دی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close