خبردار ! رات 12بجے کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے چار میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں آج رات تک لاک ڈاون کردیا جائے گا جبکہ سواں گارڈن ،پی ڈبلیو ڈی اور سیکٹر جی 6میں

بھی لاک ڈاون کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے جبکہ یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب بھی نہیں ہو سکے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12فیصد تک پہنچ گئے ہیں اور اس وقت شہر میں چھ ہزار فعال کیسز موجود ہیں ۔اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہے۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر بےقابو ہوگئی، حکومت نے 15روز کیلئے لاک ڈائون نافذ کر دیا لاہور(پی این آئی) حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی ودیگر علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے 27 علاقوں میں2 ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، این ایف سی سوسائٹی،پریس کلب سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ،اسٹیٹ لائف سوسائٹی، بنکرز سوسائٹی، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔مزید برآں کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیرصدارت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے سے

متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس اوپیز اور ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی ایسے افراد کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائےگا، جبکہ ماسک نہ پہننے پرمقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔فیصلے پر آج ہی لاہور میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑکوں پرمامور رہے گی اور کورونا کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کی جائیں گی۔ پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، کورونا کے ایک دن میں 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close