کوروناویکسین 160 فیصد مہنگی بیچنے کا الزام، پیپلز پارٹی نے مریم نواز کے لہجے پربھی تبصرہ کر دیا

کراچی( آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہر طعنے کابھر پورجواب دیناجانتے ہیں،پیپلزپارٹی کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں میں پھوٹ ہے،وفاقی کابینہ میں بحران ہے،میرٹ کاجنازہ نکالاجارہا ہے،آرڈیننس لایاجارہا ہے،، کوروناویکسین 160 فیصدمہنگی بیچی

جارہی ہے،دیگرممالک میں کوروناویکسین لگوانے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے،ہمیں افسوس ہوتاہے جب پیپلزپارٹی کیلئے سلیکٹڈ کالفظ استعمال ہوتا ہے، مریم نوازکا لہجہ قابل افسوس تھا،استعفے دیے توچھوٹے صوبوں کے حقوق سلب ہوجائیں گے،ہم پارلیمان کے اندراورباہرجمہوری روایات کوجاری رکھیں گے،ہرمعاملے پربات چیت ہوسکتی ہے،کسی کودیوارسے نہیں لگاناچاہیے، ان خیالات کا اظہار اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سینیٹر شیری رحمان ، شازیہ مری اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھاجارہاہے،حکومت نے پی آئی اے سمیت دیگراداروں کوتباہ کردیا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام بھگتائے ہیں،آئی ایم ایف وہ مانگتی ہے جس سے شفافیت ہو،آئی ایم ایف کیسے کہہ سکتی ہے کہ ٹرانسپیرنسی اورشفافیت ختم کردیں،ٹرانسپیرنسی کاپاکستان میں جنازہ نکالاجارہاہے، کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہے کورونامریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے، کوروناویکسین 160فیصدمہنگی بیچی جارہی ہے،دیگرممالک میں کوروناویکسین لگوانے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، دوست احباب کے ذریعے کوروناویکسین منگوائی جارہی ہے،آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرناحکومتی پالیسی کی کمزوری ہے، شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان

ماحولیاتی طورپرمتاثرہ ملکوں میں پانچواں ملک ہوگیا ہے،بلین ٹری سونامی ہے تو یہاں جنگلات کم ہونے کی شرح زیادہ کیوں ہے،شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں میں پھوٹ ہے،وفاقی کابینہ میں بحران ہے،میرٹ کاجنازہ نکالاجارہا ہے،آرڈیننس لایاجارہا ہے، انہوں نے کہا کہ استعفوں پرہماری سی ای سی کاموقف سب پرواضح تھا،ہم نے کہا تھا کہ ہم استعفوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،سینیٹ اپوزیشن لیڈراتناچھوٹاعہدہ تھاتواتنی ہٹ دھرمی کیوں تھی،ہم سڑک پراحتجاج اورلانگ مارچ کیلئے بھی تیارتھے،حکومت کے پارلیمان میں قدم ہل رہے ہیں،پنجاب میں بزدارحکومت ہل رہی ہے،پھونک دیں گے توگرجائے گی،ہرمعاملے پربات چیت ہوسکتی ہے،کسی کودیوارسے نہیں لگاناچاہیے،الیکٹڈ اورسلیکٹڈ کی بحث میں کس کوتقویت ملے گی،بحث سے سلیکٹڈ حکومت کوتقویت ملے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہماری بیانیے کی جنگ پی ٹی آئی سرکار سے ہے ،سیاسی بات کریں،جمہوری جدوجہد کاخیال رکھیں،استعفے دیے توچھوٹے صوبوں کے حقوق سلب ہوجائیں گے۔شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے کوروناپازیٹوہوتے ہوئے بھی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں افسوس ہوتاہے جب پیپلزپارٹی کیلئے سلیکٹڈ کالفظ استعمال ہوتا ہے،کل مریم نوازکا لہجہ قابل افسوس

تھا،عوام مہنگائی اور کورونا پر حکومت کی غیرسنجیدگی کو بھگت رہے ہیں،ہم پارلیمان کے اندراورباہرجمہوری روایات کوجاری رکھیں گے،مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جوموقع کی نزاکت کو سمجھتے ہیں، ہر طعنے کابھر پورجواب دیناجانتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن اتحادکاحصہ ہے،پیپلزپارٹی نے کبھی دبا ئومیں آکرسیاست نہیں کی ،پیپلزپارٹی کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں