اس سال گرمیاں آسان،کراچی والوں کو اضافی 450 میگا واٹ بجلی میسر ہو گی، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری،جامشورو سے KDA-33 تک ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوگئی جبکہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہاہے کہ جا مشورو سے KDA-33 تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی گئی ہے،ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے رواں سال 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن

ہو جائے گی،ٹرانسمیشن لائن کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے “کے ای” پاور کو اضافی ساڑھے چار سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں عمر ایوب خان نے کہاکہ 220″کے وی” کی جامشورو ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔ٹرانسمیشن لائن سے رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی 450 میگاواٹ بجلی میسر ہوگی۔130کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن جامشورو سے کراچی تک اپ گریڈ کی گئی ہے۔عمر ایوب خان نے کہاکہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے رواں سال 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہو جائے گی۔ٹرانسمیشن لائن کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے “کے ای” پاور کو اضافی ساڑھے چار سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی الیکٹرک کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 11سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450 میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close