امریکا نے 40 ممالک کے سربراہان کو مدعو کرلیا، پاکستان کیوں شامل نہیں ؟

واشنگٹن(آئی این پی) ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عالمی کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میں دنیا بھر سے 40 سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے۔یہ ورچوئل سمٹ 22 اور 23 اپریل کو ہوگی جس کی میزبانی امریکا کرے گا جبکہ اس سمٹ کا امریکی صدارتی محل وائٹ ہاس

کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے جن ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت دی گئی ہے، اس میں چین، روس، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، بھارت، بنگلادیش، ویتنام، انڈونیشیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیا، نائیجیریا اور بھوٹان سمیت دیگر شامل ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے جن ممالک کو دعوت دی گئی ان میں پاکستان شامل نہیں۔کانفرنس میں مہلک گیسوں کا اخراج کم کرنیاور گلوبل وارمنگ قابومیں رکھنے پرغورہوگا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم اور وزیراعظم کی قیادت کو دنیا میں سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے کی تشکیل کیلئے تعاون کر رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close