رات 8:30 سے 9:30 تک تمام اہم عمارتوں پر روشنیاں بند کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی )زمین سے محبت کے اظہار کے دن کے سلسلے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تحت آرتھ آور منایا گیا، شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے ارتھ آور کے موقع پر زمین سے محبت کا اظہار مختلف پیغامات

کے زریعے کیا۔ارتھ آور کے دوران شب 8:30 سے 9:30کے دوران غیرضروری بتیاں گل کی گئیں، اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس اور ملک کی اہم عمارتوں کی روشنیاں ایک گھنٹے کے لیے بند کی گئیں، کورونا کے باعث ملک میں کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں اہم عمارتوں پر رات ساڑے 8 بجے سے ساڑے 9 بجے تک اضافی بتیاں بجھا دی گئیں۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی اپنے مؤقف پر ڈٹ گئی،
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی اور کہاہے کہکسی کی خواہش پر پی ڈی ایم میں شامل کسی بھی جماعت کو نہیں نکالا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں دس جماعتیں بیٹھ کر جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں، نیر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو قائم رکھنے میں کردار ادا کرے گی پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا موقف ن لیگ کا ہوگا، لیکن پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند ہے، انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں مل بیٹھ کر بات چیت ہو سکتی

ہے مسائل و معاملات درپیش آتے ہیں اور ان کا حل بھی موجود رہتا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں دس جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا تمام معاملات کو زیر غور لانے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں