پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی، ن لیگ کی خواہش پر پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نہیں نکالا جاسکتا، شدید ردِ عمل آگیا

کراچی (پی این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نئیر بخاری نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم نہیں نکالا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم نے نکالنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر پی پی رہنما نئیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی

ایم ) میں شامل ہونے 10 جماعتیں جو فیصلہ کریں گی، وہی حتمی ہو گا، ن لیگ کی خواہش پر پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے باہر نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کے حوالے سے پی ڈی ایم کا اجلاس منعقد ہونا چاہیے، تا کہ ان اختلافات کو دور کیا جائے سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر غور کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔پی ڈی ایم میں 10جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیادہی پیپلزپارٹی کی زیراہتمام اےپی سی میں رکھی گئی تھی۔ن لیگ کوتحفظات ہیں توپی ڈی ایم میں بات چیت ہوسکتی ہے۔یوسف رضاگیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں اور ن لیگ کو یہ حقیقت قبول کر لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا موقف ن لیگ کا ہوگا۔10 جماعتیں جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں۔کسی کی خواہش پرپی ڈی ایم سے کسی جماعت کونہیں نکالاجاسکتا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جانے کے بعد پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں ، دونوں پارٹیوں کے رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقیدی نشتر برسائے جا رہے ہیں۔ ن لیگ نے تو یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار دے دیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تنقیدی نشتروں کی برسات کی جا رہی ہے۔ تاہم سابق چیئرمین سینٹ اور سینئر پی پی رہنما نئیر بخاری نے دونوں پارٹیوںمیں اختلافات کو ختم کرنے اور معاملات کو طے کرنے کے لیے پی ڈی ایم کااجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں