این اے 249ضمنی الیکشن: تحریک انصاف نے کس کو میدان میں اتارنے کا حتمی فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نظر ثانی بورڈ نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے اکا علان کیا گیا تھا تاہم اعتراضات سامنے آنے پر نظر ثانی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے اب

ایک دفعہ پھر امجد آفریدی کو ہی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے تحفظات کے بعد نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا تھا، نظرثانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی ہی ہوں گے۔نظر ثانی بورڈ کے فیصلے کے بعد خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امجد آفریدی نے زیادہ تر پوائنٹس کو محفوظ کیا، وہ مقامی رہائشی ہیں، پارٹی کے ساتھ 16 سالوں سے منسلک ہیں۔پوری پارٹی امجد آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے، این اے 249 پر ہماری کامیابی یقینی ہوگی۔ این اے 249ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی کو مقابلے سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا کراچی (پی این آئی)این اے 249 ضمنی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی سمیت 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے،مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی جس یں 11 میدواروں کے کاغذات منظوراوردو کے مستردکر دیئے گئے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار وحید شاہ اورآزادامیدوار زنیرہ رحمان کے کاغذات مستردکردیئے گئے۔مختلف سیاسی جماعتوں سے 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،ایم کیوایم امیدوارفیاض قائم خانی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،ریٹرننگ افسر سجاد خٹک نے فیاض قائم خانی کے کاغذات منظور کرلئے جبکہ مسلم لیگ جونیجو گروپ کے محمد اشرف کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکرلئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں