وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر مستعفی، چار وزرا نے ندیم بابر کیخلاف کیا رپورٹیں تیار کی ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ انہیں وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس جون میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کی تحقیقاتی

رپورٹ کی روشنی میں وزرا کی چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ چاروں وزرا نے اپنی الگ الگ رپورٹس میں ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ چاروں وزرا کی مجموعی رپورٹ اگلے ہفتے وزیر اعظم کو پیش کردی جائے گی جو کابینہ کی منظوری کے بعدپبلک کی جائے گی۔ وزرا کی کمیٹی میں اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی شامل تھے۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ پٹرول بحران کے فرانزک آڈٹ کی ذمہ داری فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو سونپی گئی ہے جو 90 روز میں رپورٹ مکمل کرکے جمع کرائے گی۔تحقیقات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو عہدے چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ انہیں وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس جون میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزرا کی چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ چاروں وزرا نے اپنی الگ الگ رپورٹس میں ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں