مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کر وائیں، مشہور اداکارہ کا فردوس عاشق اعوان کومشورہ

کراچی(پی این آئی)اداکار مانی نے پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کرانے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں حرا اور ان کے شوہر مانی ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان نےحرا اور مانی کو فردوس عاشق اعوان کی تصویر دکھائی

اور انہیں مشورہ دینے کا کہا۔پہلے پہل تو حرا نے فردوس عاشق اعوان کا نام غلط لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فردوس جمال ہیں، بعدازاں مانی کی جانب سے درستگی کرنے پر حرا اور مانی نے فردوس عاشق اعوان کو دنانیر کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئےمشورہ دیا کہ یہ ہماری فردوس عاشق اعوان ہیں ان کو چاہیے کہ یہ گیمز کھیلیں اور سیاست نہ کریں۔مانی نے دوران شو فردوس عاشق اعوان کو میک اپ آرٹسٹ تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کو چاہیے کہ وہ مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کروائیں کیوں کہ مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ اچھا ہے۔دوسری جانب حرا کا کہنا تھا کہ ہر عورت گھر میں مریم نواز سے جل رہی ہے کیوں کہ اس کا شوہر مریم نواز کو دیکھ رہا ہے۔ حرا کے مطابق مرد مریم نواز کو دیکھ کر بیوی سے ڈرتے ہوئے یہی سوال کرتے ہیں کہ آخر اس نے منہ پر کروایا کیا ہے۔مانی کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہر شوہر کیپٹن صفدر جیسا ہی ہوتا ہے، سادہ سی شلوار قمیض اور چپل میں جب کہ ہر بیوی مریم نواز کی طرح ہر وقت اپ ٹو ڈیٹ رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close