نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پاکستان واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے تحت اہم لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آنے کیلئے تیار ہیں لیکن  انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔دوسری جانب لیگی ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کو سارے معاملے کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے، میاں نواز شریف کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، یہ بات کرکے لیگی رہنما محمد زبیر نے عدالتوں پر سوال اٹھا دیا ہے،دوسری جانب لیگی ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کو سارے معاملے کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے، میاں نواز شریف کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، یہ بات کرکے لیگی رہنما محمد زبیر نے عدالتوں پر سوال اٹھا دیا ہے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close