لاہور (پی این آئی)کرونا وباء کی تیسری لہر نے پاکستانیوں کو تیزی سے شکار کرنا شروع کر دیا ۔ روزانہ کیسز اور اموات کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سامنے آرہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح 10اعشاریہ ایک تک پہنچ چکی ہے۔ تیسری لہر میں طلال چودھری
کا خاندان شدید متاثرہ ہوا۔ سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کی والدہ سمیت خاندان کے 4افراد مہلک وباء سے انتقال کر گئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام کے مطابق طلال چوہدری کے چار فیملی ممبرز کا ایک ہفتے میں کرونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے جن میں ان کی والدہ بھی شامل ہیں،اللہ تعالی سب کی مغفرت اور طلال چوہدری کو ہدایت عطا فرمائے،آمین۔ واضح رہے کہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی والدہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی والدہ گزشتہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں، ان کا نجی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کو شکست دینے پر ڈٹ گئیں،
یوسف گیلانی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے لیے کتنے ارکان کی حمایت حاصل کر لی؟اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخطوںکے ساتھ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط
کر دیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت مل گئی ہے جبکہ مزید 2 سینیٹرز بھی کچھ دیر میں یوسف رضا گیلانی کے لیے تحریری حمایت پر دستخط کردیں گے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کا سینیٹ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے جس میں سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد، سینٹرکہدا بابر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز شامل ہیں۔ حکومتی گروپ سے تعلق رکھنے والا یہ فاروڈ بلاک اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کر سکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں