کورونا کا شکار گواہی دینے عدالت پہنچ گیا، کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا کا شکار گواہی دینے عدالت پہنچ گیا،کمرہ عدالت میںکھلبلی مچ گئی۔کورونا وائرس کا شکار نیب گواہ بیان دینے احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گیا۔ وباء سے متاثرہ ہونے کے انکشاف پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی، کمرہ خالی کروا کے سپرے کرایا گیا۔اسلام آباد احتساب عدالت کے

جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب گواہ امیر حیدر ملک عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ بیمار ہوں، جلد بیان ریکارڈ کر کے جانے کی اجازت دی جائے، جس پر جج نے بیماری کی نوعیت پوچھی تو نیب گواہ نے بتایا کہ انہیں کورونا وائرس ہے اور وہ قرنطینہ سے اٹھ کر آئے ہیں۔گواہ کے انکشاف پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ جج اور وکلاء سمیت سماعت میں موجود تمام افراد عدالت سے باہر نکل آئے، کمرہ عدالت نمبر دو ہنگامی بنیادوں پر سپرے کیا گیا۔ کورونا متاثرہ گواہ کو جوڈیشل کمپلیس سے جانے کی ہدایت کی گئی۔ اس سے قبل اسی عدالت میں شاہد خاقان عباسی بھی کو بھی پیش کیا گیا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کو شکست دینے پر ڈٹ گئیں،یوسف گیلانی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے لیے کتنے ارکان کی حمایت حاصل کر لی؟اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخطوںکے ساتھ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر

پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت مل گئی ہے جبکہ مزید 2 سینیٹرز بھی کچھ دیر میں یوسف رضا گیلانی کے لیے تحریری حمایت پر دستخط کردیں گے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کا سینیٹ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے جس میں سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد، سینٹرکہدا بابر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز شامل ہیں۔ حکومتی گروپ سے تعلق رکھنے والا یہ فاروڈ بلاک اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کر سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں