“چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 10 ایف آئی آر درج ان میں جہانگیرترین شامل نہیں”‎

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے میشر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ رمضان آرہا ہے اور ذخیرہ اندوز چینی کی قیمتیں بڑھانا چاہ رہے تھے ،شوگرکی قیمتیں کبھی 70 روپے توکبھی 100 روپے ہو جاتی ہے،4 ماہ کے اندر پورےسال کی چینی تیار ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے،چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی 10 ایف آئی آر درج کی گئی، ان میں جہانگیرترین کی مل شامل نہیں ہے۔ سٹے بازوں اورذخیرہ اندوزوں کےگروہوں کے ساتھ شوگر ملز بھی ملوث تھیں ، ان ملوں میں جہانگیرترین کی مل کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ ان گروہوں کے لیے مافیا کے الفاظ استعمال چھوٹے ہیں،یہ گروہ منی لانڈرنگ،سٹے بازی میں ملوث ہیں،یہ سٹے بازکہیں رجسٹرڈ ہی نہیں،سٹے بازوں کے پورے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، چینی کی قیمتوں میں ردوبدل ان سٹے بازوں کی وجہ سے ہوتا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close