اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل میں 50 سال کی عمر تک کے افراد کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے چین سے کورونا وائرس کی
مزید 70 لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر تک کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، انہیں ویکسین لگنے کا عمل اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یورپ میں اپنے لوگوں کیلئے ویکسین پوری نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ویکسین کے پروڈیوسر انڈیا پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ انڈیا نے ایشیائی ملکوں کو ویکسین کی سپلائی روک دی ہے، پاکستان کو بھی جون تک سپلائی معطل ہوگئی ہے۔اسد عمر کے مطابق چین سے ملنے والی 70 لاکھ خوراکوں میں سے 40 لاکھ تیار حالت میں ہوں گی اور انہیں فوری طور پر لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا جبکہ 30 لاکھ خوراکیں خام مال کی صورت میں ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کین سائنو فام کی 60 ہزار خوراکیں خریدی ہیں، یہ سنگل شاٹ ویکسین ہوگی ، اس کے پاکستان میں ٹرائل بھی ہوئے تھے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل میں 50 سال کی عمر تک کے افراد کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے چین سے کورونا وائرس کی مزید 70 لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر تک کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، انہیں ویکسین لگنے کا عمل اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں