مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی، وجہ کیا بنی؟ نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی۔نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی کل کی پیشی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ان کی پیشی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا

جائے گا۔ نیب کی جانب سے انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے قائدین نے ان کے ہمراہ نیب دفتر جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیش نظر نیب نے رینجرز تعینات کرنے کیلئے خط بھی لکھا تھا۔ مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ، وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، جتھوں سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا، یہ جتھے کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کواسٹے اور قبضہ مافیا کیخلاف کاروائیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، پاکستان فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی امداد پر توجہ دی جائے، رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے

خصوصی اقدامات کیے جائیں، رمضان شریف میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آچکا ہے، ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دوں گا، کسی کو قانون کی حکمرانی سے انکار کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ لوگوں کی بات نہ سنی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتھوں سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا، یہ جتھے قانون توڑنا چاہتے ہیں، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔مریم نواز کی پیشی پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں، حکومتی ٹیم اجاگر کرے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ مزید برآں کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے کورونا آئسولیشن کے دوران اپنی رہائش گاہ پر محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ انہیں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور افسران کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے تصویر میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا موجود ہیں. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاءکو اہم حکومتی امور پر ہدایات دیں خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں