نئی نویلی دلہن شادی کی رات زیورات اور نقدی لے کر بھاگ گئی

جہلم (پی این آئی) جہلم کے محلہ عیدگاہ کے رہائشی لقمان نامی نوجوان کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور آج ولیمہ تھا، تاہم سہاگ رات کو دلہن نے دلہے کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کردیا اور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔دلہا لقمان کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہگذشتہ روز بارات تھی اور آج لقمان کے ولیمے

کی تقریب تھی جس میںرشتے داروں کو بڑی تعداد میں دعوت دی گئی تھی لیکن اس خبر کے بعد پورا خاندان پریشانی میں مبتلا اور ولیمے میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے چہروں پر افسردگی پھیلی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان نامی دولہا مردان سے لڑکی بیاہ کر لایا تھا،دلہن نے دلہے کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کردیا اور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔ ۔۔۔۔۔سعودی مرد اب پاکستان سمیت کن کن ممالک کی خواتین سے شادی نہیں کر سکتے؟ پابندی عائد کر دی گئیریاض(پی این آئی )سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سمیت چار ملکوں کی خواتین سے شادی پر پابندی عائد کردی ہے،دیگر تین ملکوں میں بنگلہ دیش، چاڈ اور میانمار شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شادیوں پر پابندی کا فیصلہ سعودی مردوں کی غیرملکی خواتین سے شادی کے بڑھتےرجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے گیا گیا ہے۔غیر ملکی خاتون سے شادی کے خواہشمند سعودی مرد کو اب شادی سے قبل متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوگی۔ دوسری شادی کے خواہش مند افراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ ان کی پہلی بیوی معذور یا کسی مہلک مرض میں مبتلا ہے۔ نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد نے بھی شادی کرلی ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل اسلام آباد (پی این آئی )سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور اداکار

ولی حامد خان سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کے معروف اداکار و ماڈل اور نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد خان کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں اُنہیں دُولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔قومی موقر نامے جنگ کی پورٹ کے مطابق وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی حامد خان اسٹیج پر ہیں جبکہ اُن کے ساتھ عروسی لباس میں ملبوس دُلہن بھی بیٹھی ہیں اور اردگرد مہمان بھی موجود ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ولی حامد خان نے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں کراچی میں سندس شیخ نامی لڑکی سے نکاح کیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک ولی حامد خان کی جانب سے اُن کی شادی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی ہے۔اگر ہم ولی حامد خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی طرف نظر نظر دوڑائیں تو اُنہوں نے سندس شیخ نامی خاتون کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close