پنجاب میں قبضہ گروپوں کے خلاف زبردست ایکشن، 16 اضلاع میں اربوں روپے کی اراضی واگذار کرا لی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور اب تک اربوں روپے کی اراضی واگذار کرائی جا چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کی جانے والی 16اضلاع میں کی جانے والی کی جانے والی کارروائیوں میں ایک ارب 65کروڑ

روپے مالیت کی 1719ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی جب کہ قبضہ مافیا کے خلاف 14 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ضلع نارووال میں 29کروڑ کی 680کنال اراضی، بہاولنگر میں 19کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 164ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ شیخوپورہ میں 737کنال، رحیم یار خان میں 188 ایکڑ ،ننکانہ صاحب میں 278کنال اورپاکپتن میں 221کنال اراضی واگزارکرائی گئی، اسی طرح خانیوال، اوکاڑہ ، گجرات، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سیالکوٹ ،مظفر گڑھ فیصل آباد اور ملتان میں بھی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا۔۔۔۔۔ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا ہونے کی سزالاہور (پی این آئی) لاہور میں کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو موقع پر ہی سزائیں سنا دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا۔لاہور میںحکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہوگئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے لبرٹی چوک میں کھڑ ے ہوکر شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرایا۔لوگوں کو کورونا ء وباء کسے لاحق خطرات اور اس کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف خود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے بلکہ بغیر ماسک

چلنے پھرنے والوں کو بطور سزا سڑک پر نصف گھنٹہ کھڑے ہونے کی سزابھی دی۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں