نیب نے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کے خلاف

انکوائری کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کل 12 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سندھ ورکرزویلفیئربورڈ کے راشد علی،مسعود حسین شاہ،نسرین کامران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سابق سٹی ناظم کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد لہڑی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانیکے لیے نیب تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ یا فرد سے نہیں صرف ریاست پاکستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کسی دبا، دھمکی اور پریشر کی پروا کیے بغیر آئین و قانون کے مطابق فرائض ادا کرتارہیگا۔۔۔۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، بجلی انتہائی مہنگی کر دی گئی، سبسڈی واپس لینے کا فیصلہاسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کے لیے 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی آہستہ آہستہ ختم کرنے کے لئے سفارشات ایک بار پھر تیار کی گئی ہیں ، جس میں وفاقی وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبسڈی کے ہدف کے

منصوبے پر عمل درآمد شروع کرے۔ذرائع کے مطابق اس وقت 201 تا 300 صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کئی گھرانے بالکل بھی غریب نہیں ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹارگٹ سبسڈی پلان کے تحت بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ، جس کے لیے بل ادا کرنے والے صارفین کے شناختی کارڈ اور فون نمبرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے بعد ٹارگیٹڈ سبسڈی پر عمل درآمد کی جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 5.65 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی ، وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کے لیے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5.65 روپے اضافہ کیا جائے گا ، وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی جس کے تحت حکومت کو بجلی پر ریونیو بڑھانے کے لیے مزید 10 فیصد سرچارج لگانے کا اختیار بھی حاصل ہوجائے گا ۔بتایا گیا کہ 5.65 روپے فی یونٹ اضافہ 6 مرحلوں میں ہوگا جس کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی ہے ، اس کا مقصد

سرکولر ڈیٹ پروگرام پر عمل درآمدکرنا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے ، بجلی کی قیمت میں دو بار اضافہ سالانہ ٹیرف ایڈجسمنٹ اور 4 سہہ ماہی ایڈجسمنٹس کے تحت کیا جائے گا، اس کے بعد 10 فیصد سرچارج شامل ہونے سے قیمت 7 روپے فی یونٹ بڑھ جائے گی جس کا صارفین پر 934 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ جب کہ حکومت سالانہ ٹیرف کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے یونٹ کا اضافہ گزشتہ ماہ ہی کرچکی ہے، اضافی قیمت شامل کرنے سے بجلی کی قیمت میں مجموعی اضافہ 8.95 روپے فی یونٹ ہوجائے گا اور اس مد میں صارفین سے 1.134 ٹریلین روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close