پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر پر فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر کر دی گئی

کراچی(آئی این پی ) احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان پر 3 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کو کراچی کی ملیر کورٹ میں ایم نائن موٹر وے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس

میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو جیل حکام نے پیش کیا۔ تفتیشی پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close