ا لپوری( آ ئی این پی)شا نگلہ میں عالمی یوم جنگلات کی کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی،33فیصدرقبے پر جنگلات ہونے کے باوجود افسران کی عدم توجہ اور اہلکاران کی نااہلی کی منہ بولتی ثبوت ہیں۔شانگلہ میں جنگلات کے عالمی دن خاموشی سے گزر گیا ،فارسٹ افسران نے عالمی یوم جنگلات کا دن چھٹی میں گزار دیا
جبکہ اس محکمے کے رینجرز، فارسٹرز، فارسٹ گارڈز ودیگر کو پتہ ہی نہیں کہ 21مارچ یوم جنگلات منایا جاتا ہے ۔شانگلہ میں جہاں حکومت کی خواہش ہے کہ جنگلات کی ترقی کیلئے بے پناہ پراجیکٹس کیے جارہے ہیں وہی یہاں یہ پورا عملہ کرپشن اور جنگلات کے خاتمے میں مصروف عمل ہیں محکمہ جنگلات شانگلہ میں حال ہی میں فارسٹرز، فارسٹ گارڈبھرتی کیے گئے مگر وہ بھی اپنے ڈیوٹی میں ناکام ثابت ہوئے جو شانگلہ کیلئے باعث شرمندگی اور بد قسمتی ہیں محکمہ جنگلات میں ورانگ پوسٹ پر ڈویژنل افسران کی تعیناتی ضلع میں کیجاتی ہے جس سے جنگلات کو بہت بڑا نقصان پہنچا اور وہ افسران اپنے کام میں مخلص نہیں ۔محکمہ جنگلات کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ڈویژن میں ورانگ پوسٹ تعیناتی سے جہاں ایک طرف مختلف پراجیکٹس کو نقصان پہنچ رہا ہیں کیونکہ یہ لوگ اپنے ڈیوٹیاں ایمانداری سے نہیں کرتے اورنہ یہ سفارشی جنگلات کا علم جانتے ہیں جو جنگلات کیلئے نقصان دہ ہیں ۔عالمی یوم جنگلات نہ منانے پر ماہرین جنگلات و عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب منعقد نہ کرنا اپنی کوتاہیاں چھپانا ہیں ،تقریب میں واک کا انعقاداور سمینار ہوتا ہے جس سے عوام میں اگاہی ہوتی ہیں مگر محکمہ جنگلات شانگلہ کے افسران کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ہیں ۔ان ماہرین کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں بڑے پیمانے پر سرکاری عداد و
شمار میں صرف کاغزوں تک محدود ہے اور سپارٹ پر حالات کچھ اور ہے ۔محکمہ جنگلات مختلف پرجیکٹس کے ذریعے پلاٹیشن کرچکے ہیں ہے مگر ہو حقیقت میں لاکھوں کے بجائے ہزاروں اور ہزاروں کے بجائے سینکڑوں میں ہوتا ہے اور مفت پودہ جات کی تقسیم بھی کم دیتے ہیں اورزیادہ لکھے جاتے ہیں ۔ان ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ محکمہ جنگلات شانگلہ صوبائی ملکیت جنگلی رقبے کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے اور ان میں درخت لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور باآثر شخصیات نے جنگلی رقبے پر قبضہ کررکھا ہیں ۔جنگل کی کٹائی ،سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عوامی تعائون ناگزیر ہے مگر محکمہ جنگلات کے افسران ان سے بے خبرہوکر یہاں اپنے مدت ملازمت آرام سے گزار کر تبدیل ہوجاتے ہے جو شانگلہ کیساتھ ذیاتی اور ایک بہت بڑی بد قسمتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں