مسلم کانفرنس کے کارکن اپنے علاقوں میں ووٹرز کی تعداد، نام پتہ کی غلطیوں کی نشاندہی کر کے درستگی کروائیں، سردار عتیق احمد خان کی ہدایت

مظفرآباد، راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ اسلامی ممالک کی تاریخ میں سب سے بڑا دن ہے جس میں اسلام کی بنیاد پر ایک وطن حاصل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی، 23 مارچ 1940 ء کا دن دو قومی نظریے کی آبیاری اور

تجدید عہد کا پیغام دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجاہد منزل میں آئے مختلف وفود جن میں تھوراڑ سے سردار نشاط اکبر، مسلم کانفرنس کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات ڈاکٹر عابد عباسی، احسن جلیل عباسی ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ تاریخ پلٹ کر رکھ دیں، مسلم کانفرنسی کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، کارکنوں کا الیکشن کے حوالے سے جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کارکن جان چکے ہیں کہ مسلم کانفرنس وقت اور حالات کی پکار بن چکی ہے، مسلم کانفرنس اپنی کامیابی کی طرف گامزن ہے، مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو استقامت کے ساتھ کھڑے رہے ان کی دیدہ دلیری اور مشکلات اور کٹھن حالات کا جو مقابلہ کیا اس پر انھیں سلام پیش کرتے ہیں، دیگرسیاسی جماعتیں جان چکی ہیں کہ مسلم کانفرنسی کارکن ایک نظریہ اور پکے اعصاب کے مالک ہیں، سردار عتیق احمد خان نے تمام مسلم کارکنوں، رہنماؤں کوہدایت کی ہیکہ آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جو ووٹر لسٹیں تیار ہورہی ہیں وہ الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں ووٹرز کی تعداد اور نام پتہ کی غلطیوں کی بروقت نشاندہی کرکے درستگی کروائیں تاکہ الیکشن میں کسی بھی طرح کی دھاندلی کا موقع نہ مل سکے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ 23

مارچ کا دن ہماری نسلوں کے لئے اہم ہے اس دن کی افادیت او ر اہمیت سے نسل نو کو باور کروانا چاہیے تاکہ ہماری نسلوں کو معلوم ہو کہ ہماری تاریخ کیا ہے، اس موقع پر مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار نشاد اکبر نے ان کو الحاق پاکستان کنونشن جو کہ تھوراڑ کے مقام پر 24 مارچ کو منعقد ہورہا تھا وہ اب موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کرکے آئندہ 31 مارچ کو منعقد ہوگا، جس کی تیاریوں کے حوالے سے قائد مسلم کانفرنس کو بریف کیا اور اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ودیگر نے سالار جمہوریت و سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار سکندر حیات خان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور تمام اہل اسلام سے اپیل کی کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، اللہ تعالی ان کا سایہ ہمارے سر پرقائم رکھے ان کی قیادت میں مسلم کانفرنس بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور ریاستی عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کا حساب لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close